مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نومتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینی قوم سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے دفاع اور بیت المقدس کی آزادی کے مقصد کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیاں حکومتوں کی تبدیلی سے تبدیل نہیں ہوں گی کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے مطالبات اور ان کے امنگوں کی بھرپور حمایت جاری رہے گی اور کوئی بھی عنصر اس سلسلے میں ہماری قوت ارادی کی راہ میں مانع نہيں بن سکتا-
صدر مملکت مسعود پزشکیان نے زیاد النخالہ کے ساتھ ملاقات میں کہ جو تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے ہيں، اس ملاقات کو ان لوگوں کے لئے بہت اہم پیغام قرار دیا کہ جو ایران اور مزاحتمی گروہوں خاص طورپر فلسطینی مجاہدین کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے درپے ہيں۔
اس ملاقات میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی حیثیت سے آپ کی سرگرمیوں کے ابتدائی دنوں میں فلسطین کی مزاحمتی جماعتوں کے قائدین سے آپ کی ملاقات خطے اور دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے، کہا کہ غزہ کے مظلوم باشندے آج تسلط پسندانہ نظام کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہيں ایسے میں مزاحمت کی حمایت میں ایران کی آواز اور موقف، ان کے جذبہ مزاحمت اور استحکام کو برقرار رکھنے میں بہت زیادہ موثر ہے۔ زیاد النخالہ نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام ایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ